سیالکوٹ: مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون

40

سیالکوٹ (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی شکایات پر مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ مراد پور اور سول لائن کے علاقوں سے مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے والے 4 دودھ فروش گرفتار کر لیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ اے سی، اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غلام سرور کی قیادت میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی،ا س دوران دودھ فروشوں محمد ناصر (چوراہی ملک شاپ)، زین عباس (کریم پورہ)، کاشف محمود (کچہری چوک)، غلام عباس (گرین ووڈ اسٹریٹ)کو مہنگے داموں دودھ اور دہی فروخت کرتے پکڑے گئے،جنہیں موقع ہی پر گرفتار اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بھرپور کارروائی پر اے سی اور ان کی ٹیم کو سراہا اور واضح کیا کہ گرانفروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن بلا تفریق جاری رہے گا۔