اسلام آباد (پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے ادارے آغوش کالج مری میں سید وقاص جعفری سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر احمد جبران بلوچ نیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن الخدمت فاؤنڈیشن نے آغوش کالج مری میں جاری اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل آغوش محمد اعظم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حامد اطہر صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد اور محمد عمران خان پرنسپل دار ارقم اسکولز اسلام آباد بھی موجود تھے۔ مہمانان نے پرنسپل آفس میں غیر رسمی ملاقات کی اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور مستقبل میں ان کی اعلیٰ تعلیم کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ سید وقاص جعفری نے پرنسپل کالج اور مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آغوش کالج مری اپنی نوعیت کا بہترین اقامتی ادارہ ہے جہاں بچوں کو نا صرف معیاری تعلیم و تربیت دی جاتی ہے بلکہ بہترین رہائش اور کھیلوں کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ پرنسپل آغوش محمد اعظم نے غیر رسمی ملاقات میں آغوش کالج کے طلباء کی تعلیمی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا ذکر کیا۔ سید وقاص جعفری نے پرنسپل کو اپنی کتب بھی بطور تحفہ پیش کیں۔