کرکٹ جنون ہے  اور اسنوکر کھیلنا  مجھے پسند ہے، بابراعظم

212

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم  نے کہا ہے کہ کرکٹ تو میرا جنون ہے اور اسنوکر کھیلنا مجھے پسند ہے۔

ساؤتھ افریقا کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران بابراعظم نے اپنی پسند ، کھلاڑیوں اور دیگر موضوعات پر کھل کر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے جب بھی کبھی موقع دستیاب ہوتا ہے تو میں اپنی بیٹنگ میں مزید بہتری لانے کے لیے ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور جوروٹ سے مشورہ کرتا ہوں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز میرے لیے مشکل بالر ہیں حالانکہ بابراعظم نے پیٹ کمنز کے خلاف ٹیسٹ میں 86 رنز کی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں اور کمنز بابراعظم کو ٹی 20 کے کسی بھی میچ میں کبھی آؤٹ نہیں کر سکے۔

اسی طرح وائٹ بال کپتال نے بتایا کہ ان کے فیورٹ بالر اے بی ڈی ویلیئرز ہیں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ فارغ وقت میں وہ سائیکلنگ تو کرتے ہی ہیں لیکن انہیں اسنوکر کھیلنا بھی پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے میں کچھ خاص فکرمند نہیں ہوں، بس کھیل پر توجہ رہتی ہے اور اسے انجوائے کرتا ہوں کیوں کہ کرکٹ ہی میرا جنون ہے، اور مجھے کرکٹ کھیلنا بہت اچھا لگتا ہے۔