شاہ محمود کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد

230

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا حکم دیا، جج خالد ارشد نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے کیسز میں جیل ٹرائل میں خود پیش ہوں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کریں۔