نواب شاہ ( نمائندہ جسارت) حق دو تحریک نوابشاھ کے سربراہ کاشف رضا نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں شہری پینے کے صاف پینے سے محروم ہیں،سندھ واٹر کمیشن عالمی ادارے صحت اور دیگر عالمی ادارے صدر پاکستان آصف زرداری کے شہر سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے میئر ڈپٹی دونوں اطراف کے ٹاؤن چیئرمین نے صدر پاکستان کے شہر کی کیا حالت کی ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ شہر کی تمام سیاسی مذہبی فلاحی سماجی جماعتوں نے ستو کا پیالہ پی کر خواب غفلت کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے چند سال قبل لگنے والے واٹر فلٹر پلانٹ شہر بھر سے غائب کر دیے گئے ان فلٹر پر کو کس کے ایما پر غائب کیا گیا ان فلٹر پلانٹ میں ہونے والی کرپشن کا کیوں پتا نہیں لگایا جارہا سندھ واٹر کمیشن اس کا نوٹس کیوں نہیں لے رہی کیا نوابشاہ کے عوام صاف پینے کے پینے سے اسی طرح محروم رہیں گے میونسپل کارپوریشن نوابشاہ عوام کو جواب دے کہ صاف پینے کے پانی کے لیے میونسپل کارپوریشن نوابشاہ نے کتنا فیصد بجٹ صاف پینے کے پانی کی فراہمی کی مد میں رکھا ہے۔ میئر میونسپل کارپوریشن نوابشاہ عوامی مسائل کا ادراک نہیں رکھتے انہیں نہیں معلوم کہ شہر نوابشاہ کی عوام کس کرب سے گزر رہے ہیں معلوم ایسا ہوتا ہے کہ انہیں صرف تاجر تنظیموں کے دفاتر کی اوپن سرمینی اور دکانوں کے افتتاح کے لیے رکھا ہے شہر نوابشاہ کے عوام اس وقت بے روزگاری کی لعنت جھیل رہے ہیں لیکن سرمایہ کاری کے لیے انہوں نے نوابشاہ کے صنعتی زون کو سرمایہ لگانے پر آمادہ نہیں کیا ہے۔ آخر صدر پاکستان آصف زرداری کے آبائی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کب تک برقرار رہے گا۔