فرینڈزآف پاکستان فورم الریاض کا حافظ عبد الوحید کی وفات پراظہارِافسوس

284

فرینڈز آف پاکستان الریاض فورم کے ایک وفد نے چیف آرگنائزرمحمد عارف شیخ کی قیادت میں خیمہ مجلس پاکستان میں صدرمجلس پاکستان الریاض رانا عبدالرؤف سے ملاقات کی۔ وسیم خان کی رپورٹ کے مطابق وفد میں فرینڈز آف پاکستان الریاض کے وائس آرگنائزریوسف اسماعیل، سیکٹری جنرل چوہدری آصف، کمیونٹی کوآرڈینیٹر حافظ محمود ارشد ، قاری عبدالسلام ، حج والینٹیر گروپ کے صدر ابرارتنولی اورفرنینڈزفورم کے نوجوان کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ جبکہ مجلس پاکستان کی طرف سے ممبرمخدوم امین تاجر، سید بادشاہ اور سیکٹری جنرل رانا عمر فاروق بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وفد نے مجلس پاکستان کے سابق سیکٹری جنرل اورپاکستانی کیمونٹی کی ہردلعزیزشخصیت مرحوم حافظ عبد الوحید رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات پرمجلسِ اورمرحوم کے اہل خانہ و ورثاء کے ساتھ اظہارِ افسوس و تعزیت کی اورمرحوم کےلئے دعائےمغفرت اور ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وفد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مجلسِ پاکستان الریاض کے تحت مرحوم کی سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے کی جانے والی فلاحی،سماجی ،معاشرتی،سیاسی و قانونی خدمات کی تعریف کی اور انھیں سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس غم و دکھ درد اور مشکل وقت میں ہم مرحوم کے اہل خانہ و ورثاء اور مجلس کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف نے کہا کہ مرحوم نے نہایت ہی سادہ و پر وقار زندگی گزارتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کو اولین ترجیح دی۔اس سلسلے میں انکی طرف سے کی جانے والی خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اوروہ کمیونٹی کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔