عمران خان کی گرفتاری کے بعد علی ظفر فون تک نہیںاٹھاتے‘بشریٰ بی بی

181

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی کی گرفتاری کے بعد علی ظفر کو دو تین مرتبہ کال کی انھوں نے نہیں سنی۔ اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹرعلی ظفر کو پورے پروٹوکول کے ساتھ جیل لے جایا جاتا تھا، میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ علی ظفر کو اتنا پروٹوکول ملتا ہے۔بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کال کی جو انھوں نے نہیں سنی، میں نے کہا کہ علی ظفر جیل میں بانی پی ٹی آئی کوایک میٹرس تک نہیں دلوا سکتے۔