کراچی (پ ر) تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مسلم لیگ کی نظر ثانی کے حوالے سے درخواست کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی حمایت اور فکر سمجھ سے بالاتر ہے۔ دوسری طرف چیف جسٹس کو عدالت عظمیٰ کے 14 مئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کے فیصلے کی توہین اور آئین و قانون کو روندے جانے کی کوئی فکر نہیں ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔