ایم این ایز کو خریدنے اور وفاداری بدلنے کیلیے بڑی آفرز آرہی ہیں‘ اسد قیصر

117

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایم این ایز کو خریدنے اور وفاداری بدلنے کے لیے بڑی آفرز آرہی ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ جمعے کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت احتجاج کرے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں بلخصوص جی ڈی اے کو شرکت کی دعوت دیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے‘ کسان، طلبہ، تاجر اور مزدور سب نے ملکر اس ملک کو بچانا ہے‘ اس وقت ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایز کو خریدنے کے لیے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں‘ لوگوں کو دبایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی وفاداری تبدیل کریں، ان کو کوئی شرم و حیا نہیں ہے انہوں نے ہر صورت اقتدار سے چمٹنا ہے۔