مریم نواز کا ٹیوٹا پروجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم

93
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز ٹیوٹا میپنگ پلان کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی لینگویج کورسز بھی متعارف کرانے کی بھی منظوری دی گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کیلیے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق ہوا۔دوران اجلاس لارج سکیل کنسٹرکشن ڈویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/آپریٹر کورس کی آئوٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے جبکہ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لیے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا، پریکٹیکل ٹریننگ کیلیے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، ٹریننگ میٹریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز دی گئی۔دوران اجلاس اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کیلیے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ٹیوٹا کے نئے کورسز میں بلڈنگ، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ٹورازم، ہاسپٹلٹی،انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل سمبلنگ اور ریپیئرنگ شامل فوڈ پروسیسنگ، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ، ری نیو ایبل انرجی، سرجیکل انسٹرومنٹ کی پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔