آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، صدر پاکستان چیمبر آف کامرس

246

اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی ضروری ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو عوام کے سامنے لیکر آئے، بجلی کے مہنگے بلز کی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدے ہیں۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ ایسے آئی پی پیز کو ماہانہ 150 ارب روپے کی ادائیگی ہورہی ہے جو کم بجلی پیدا کرتی ہیں، ایک طرف گردشی قرض بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، آئی پی پیز کے پاور پلانٹس 10 فیصد سے بھی کم استعداد پر چل رہے اور حکومت پوری ادائیگی کررہی ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں عام عوام کا جینا اور کاروباری حالات مخدوش ہورہے ہیں، بجلی کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک کی صنعتیں بند ہو جائیں گی، پاکستان میں پہلے بجلی کی فی یونٹ قیمت خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ تھی۔