پاونڈ ریفرنس، اعظم خان، زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح مکمل

210

راولپنڈی (آن لائن)190 ملین پا¶نڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا نے استغاثہ کے گواہان وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزرا زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح مکمل کرلی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پا¶نڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔سماعت کے دوران نیب کی جانب سے وکیل امجد پرویز اور ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کےساتھ پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے چودھری ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے جب کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔دوران سماعت عمران خان کے وکلا کی جانب سے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر زبیدہ جلال اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔