تحریک تحفظ آئین کا اجلاس ‘ عمران کی رہائی کیلیے متفقہ قرارداد کی منظوری

30

اسلام آباد(آن لائن) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک بھر میں 26 جولائی بعد نمازجمعہ احتجاج کا اعلان کردیا ۔عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے ملک گیر پرامن احتجاج کیا جائے گا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کی۔ تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فرازاور مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اجلاس میں شریک ہوئے۔قرارداد میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے، آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے عدلیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں،ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ تھی ۔عوام کی غیر منتخب اور غیر نمائندہ فارم 47 کی حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے عام انتخابات کرائے جائیں۔