کوئٹہ (نمائندہ جسارت) سرحدی شہر چمن سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے سپین بولدک میں گزشتہ روز مارکیٹوں میں لگنے والی آگ بجھانے پر افغان حکام کا چمن انتظامیہ کے لیے شکریہ کا خط پاکستانی فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی مارکیٹوں میں لگی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فائر بریگیڈ انچارج عبدالسلام اور دیگر عملہ نے بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پاکرمزید نقصان سے بچایا۔ پاکستانی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کو مکمل بجھانے کے بعد واپس چمن پہنچ گیا۔ گزشتہ روز سپین بولدک میں ٹائروں، کپڑے اور اسپیئر پارٹس کی بڑی مارکیٹوں اور گوداموں میں آگ لگنے سے اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔