میرپورخاص: جمعیت علماء اسلام پاکستان کی جانب سے رکنیت مہم کیمپ

8

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام پاکستان کی جانب سے جاری دستوری رکنیت مہم کے سلسلے میں پاکستان بھر کے شہروں کی طرح سومرا محلہ مین چوک پر بھی مختصر رکنیت مہم کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سیکڑوں لوگوں نے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کی رکنیت حاصل کی کیمپ جے یو آئی کے صوبائی رہنما حاجی رفیق احمد سومرو نے خصوصی شرکت کی، جبکہ کیمپ میں ناظم انتخابات ضلع میرپورخاص قاری فدا حسین بنگلانی، جمیعت علماء اسلام ضلع میرپورخاص کے امیر مولانا حفیظ الرحمن فیض، نائب امیر مولانا ابراہیم مہر، مفتی عبیداللہ انوار، قاری سلیم اللہ، مولانا ارشد اسحاق، جمعیت طلبہ اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا احتشام سومرو، برادرم روف سومرو، جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے کوآرڈینیٹرز مزمل ممتاز سومرو کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔