چینی خاتون شکم خوری کے بعد لائیو اسٹریمنگ میں جان گنوا بیٹھی

188

بیجنگ:دوست ملک چائنا کی ایک 24 سالہ خاتون اسٹریمر پان شیاوٹنگ لائیو اسٹریم کرتے وقت کھانے کی زیادتی کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیاوٹنگ مکبنگ (یعنی کسی بھی تفریح والے پروگرام میں بڑی مقدار میں کھانا کھانے کا بڑا زبردست مظاہرہ کرتی تھی۔

یاد رہے کہ مکبنگ اسٹریمز اب بھی چائنا میں بہت مقبول ہے،جس میںہزاروں افراد ناظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ کھانا کھا کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ان اسٹریمرز میں پان شیاوٹنگ بھی شامل تھی،جس کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ ایک ویٹریس تھی اور بعد ازاںپیشہ ور مکبنگر بن گئی تھی۔

ملکی میڈیا کے مطابق 2020ءمیں چین نے مکبنگ وڈیوز اور اسٹریمز پر مکمل پابندی لگادی تھی، تاکہ ناگہانی واقعات سے بچا جاسکے۔حکومتی قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار یوان ( 14 ہزار امریکی ڈالر) تک کے جرمانے اداکرنا پڑے گا۔