میرے ساتھ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، بشریٰ بی بی

329

 راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور میری بھی کوئی گارنٹی نہیں کہ زندہ رہو یا نہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہوں نے پہلے بھی ہم دونوں کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے آئی عمران خان نے کہا کہ میں نہا کر آ رہا ہوں پھر مجھے گرفتار کرلینا تاہم پولیس بغیر انتظار کیے بلٹ پورف شیشا توڑ کر اندر آئی اور بانی چیئرمین کے منہ پر کپڑا ڈال کر گھسیٹ کر ساتھ لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ  بانی چیئرمین کو زہر دیے جانے کے حوالے سے ہماری درخواست عدالت میں ہے تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں آیا، ہم نے درخواست میں کسی کا نام نہیں دیا پھر انہیں کس چیز کا ڈر ہے؟

سابق خاتون اول نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کی گرفتاری کے 8 دن بعد اٹک میں ان سے ملاقات ہوئی، وہ بلکل کمزور پڑ چکے تھے۔ بانی چیئرمین کو پہاڑ جیسے دن میں صرف ایک کھانا دیا جاتا تھا وہ بھی گندا کرکے تاکہ صحیح سے کھایا نہ جاسکے۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا یہ باتیں اس لیے ریکارڈ پر لا رہی ہوں کہ مجھے نہیں پتا کہ زندہ رہوں گی یا نہیں۔