اسلام آباد کے اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

264

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق 100اسکول شمسی توانائی سےچلائےجائیں گے، منصوبہ سال کے آخرتک مکمل ہونے کی امید ہے اس کا مقصد بجلی کی لاگت کوکم کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسکولوں کے لیے توانائی کا ایک صاف اور پائیدار ذریعہ بھی فراہم کرے گا، منتخب اسکولوں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب شامل ہوگی، اقدام سے وزارت کوسالانہ کروڑوں روپے کی بجلی کے اخراجات کی بچت متوقع ہے۔