لورالائی ڈویژن میں پمز کی طرز کا اسپتال تعمیر کیا جائیگا

96

لورالائی(این این آئی) وزیر بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز دو روزہ دورے پر لورالائی پہنچے پارلیمانی سیکرٹری میر برکت رند ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے وزیراعلیٰ کا لورالائی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل ،کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا وزیراعلیٰ کو کمشنر آفس لورالائی پہنچنے پر لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمانہ سرکاری کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے امن و امان تعلیم صحت اور آبنوشی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہر صوبے میں اسلام آباد میں قائم پمز اسپتال کے طرز پر اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ لورالائی ڈویژن میں پمز کی طرز کا اسپتال تعمیر کیا جائے وزیراعلیٰ نے ٹیچنگ اسپتال لورالائی اور ڈویژن کے دیگر اسپتالوں اور مراکز صحت کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر فعال اسکولوں کی مکمل فعالی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر ٹیچرز بھرتی کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر بھرتیاں کانٹریکٹ کی بنیادوں پر عمل میں لائی جائیں وزیراعلیٰ نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کیانہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے تمام اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن ضروری ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویڑن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اورمفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل سے لورالائی ڈویژن میں مجموعی طور پر ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔