حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملوں اور اس میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کرائے کہ اس کی سرزمین دہشت گرد وارداتوں کے لیے استعمال نہ ہو؟ دہشت گردی نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر کے رکھ دیا، آئے دن سیکورٹی فورسز پر حملے اور جانی نقصان اب معاملات بہت آگے جا چکے ہیں، ملک پاکستان کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے اہم اقدامات اُٹھانے ہوں گے، پاکستان پہلے ہی دہشت گردی سے متاثر ملکوں میں شامل ہے، ہزاروں افراد اپنی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں، پاکستان کے بارڈرز پرسخت نگرانی کی ضرورت ہے۔