وزیراعظم کی ایاز صادق سے ملاقات قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلانے کا امکان

129

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلائے جانے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے جس میں عدالت عظمیٰ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت اور پارلیمانی امور سمیت اہم قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایوان کی کاروائی اور اپوزیشن کے کردار کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔