پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد میں 8فیصد کا نمایا اضافہ

184

کرا چی (کامرس رپو رٹر) بینک دولت پاکستان نے مالی سال 24ء کی تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے لیے ادائیگی کے نظام کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں ملک کے ادائیگی کے منظر نامے کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سہ ماہی کے دوران مجموعی ریٹیل ادائیگیوں میں بینکوں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز) کی جانب سے کی گئی ڈجیٹل ٹرانزیکشنز کا تناسب 83 فیصد تھا جبکہ بقیہ 17 فیصد ٹرانزیکشن بینک برانچوں میں کاو ¿نٹر پر (او ٹی سی) کی گئیں۔ بینکوں اور ای ایم آئیز نے مجموعی طور پر 844 ملین ریٹیل ادائیگیوں پر کارروائی کی جن کی مجموعی مالیت 128,470 ارب روپے رہی۔ان میں 47 فیصد فنڈ ٹرانسفر تھے، 33 فیصد نقد رقم نکالنے کے، 11 فیصد پی او ایس اور ای کامرس خریداری، 6 فیصد بلوں کی ادائیگی اور موبائل ٹاپ اپ کے تھے اور بقیہ ٹرانزیکشن میں ڈپازٹس، ٹیکس ادائیگیاں، انوائس پر ادائیگیاں اور عطیات شامل تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نظامِ ادائیگی میں ڈجیٹل ادائیگی کے طریقے اپنانے میں مسلسل اور نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ زیرِ جائزہ سہ ماہی کے دوران پاکستان میں ڈجیٹل صارفین کی تعداد میں 8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 59 ملین برانچ لیس بینکنگ موبائل ایپ صارفین، 17 ملین موبائل بینکنگ ایپ صارفین، 11 ملین انٹرنیٹ بینکنگ صارفین اور 3 ملین ای ایم آئیز کے ای والٹ صارفین ہوگئے۔صارفین کے پسندیدہ طریقے بدستور موبائل فون اور انٹرنیٹ بینکنگ ہیں۔ موبائل فون بینکنگ ٹرانزیکشن8 فیصد اضافے سے 301 ملین تک اور انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشن 3 فیصد اضافے سے 59 ملین تک پہنچ گئیں۔ان چینلز کے ذریعے پراسیس کی گئی رقم موبائل فون بینکنگ کے معاملے میں 12 ہزار 955 ارب روپے اور انٹرنیٹ کے معاملے میں 6 ہزار 467 ارب روپے تک پہنچ گئی۔پاکستان بھر میں ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے میں ایک وسیع نیٹ ورک کی سہولت موجود ہے جس میں 18,049 بینک برانچیں، 18,655 اے ٹی ایمز، 120,641 پی او ایس ٹرمینلز اور 648,333 برانچ لیس بینکاری ایجنٹس شامل ہیں۔پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام راست نے مالی سال 24 ء￿ کی تیسری سہ ماہی میں 140 ملین ٹرانزیکشن پر کارروائی کی جس کی مجموعی مالیت 3,437 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سہ ماہی کی نسبت حجم میں 31 فیصد اضافہ اور قدر میں 48 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔یہ اہم پیش رفت ملک کے ادائیگی کے منظر نامے میں راست کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔مزید برآں پرزم (آر ٹی جی ایس) کے ذریعے 3 لاکھ 15 ہزار 596 ارب روپے مالیت کی مجموعی 15 لاکھ ٹرانزیکشن کا تصفیہ کیا گیا جن میں سرکاری تمسکات کا تصفیہ، فنڈز کی منتقلی اور معاون کلیئرنگ ٹرانزیکشن شامل ہیں۔