اسلامی مالیاتی سیکٹر میں گورننس معیارات کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

75

کرا چی (کامرس رپو رٹر)اسلامی مالیاتی سیکٹر میں بہترین بین الاقوامی معیارات کے اطلاق کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کی بنیاد پر بین الاقوامی ادارے اکاو ¿نٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشنز فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے جاری کردہ سات مزید شریعہ ، گورننس اور کاروباری اخلاقیات سے متعلق معیارات کو “تعمیل یا وضاحت” کی بنیاد پر نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری ڈومین کے اسلامی مالیاتی اداروں کے لئے ایس آر او نمبر 729 2024 کے ذریعے نوٹیفائی کئے گئے معیارات یعنی اسٹینڈرڈ نمبر 21 ، 27 ، 30 ، 44 ، 45 ، 46 اور 53 ہیں۔ ایس ای سی پی اسلامی مالیاتی خدمات کے شعبے میں بین لاقوامی معیارات کو بتدریج نافذ کر رہا ہے ، جس کا مقصد اسلامی خدمات فراہم کرنے والی مقامی کمپنیوں اور بین الاقوامی تناظر طریقوں میں ہم آہنگی اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔ اس سے پہلے ایس ای سی پی اسٹینڈرڈ نمبر 3 ، 8 ، 9 ، 13 ، 17 ، 18 ، اور 23 کی لازمی تعمیل جبکہ 40 شرعی ، 12 گورننس اور 2 کاروباری اخلاقیات کے معیارات کو بطور غیر پابند اصول لاگو کر چکا ہے۔ پاکستان کے اسلامی مالیاتی شعبے میں اے اے او آئی ایف آئی کے معیارات کو اپنانے سے کا مقصد وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق ملک سے سود سے پاک معیشت کے فروغ کی راہ ہموار کرنا ہے۔