پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل آٹو انشورنس ریپوزیٹری کے قیام کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط

111

کرا چی (کامرس رپو رٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ ریگولیٹری گائیڈ لائنز کی رہنمائی میں نو انشورنس کمپنیوں نے پاکستان کی پہلی سینٹرلائزڈ آٹو انشورنس ریپوزیٹری کے قیام کے لیے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان (سی ڈی سی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سی ڈی سی ایک خودکار ریپازٹری کے قیام کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔سی ڈی سی ہاو ٔس میں منعقد ہونے والی مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید ، کمشنر انشورنس عامر خان ، سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو بیدی الدین اکبر اور انشورنس انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔