ورلڈکرکٹ کمیونٹی گروپ ریاض چیپٹر کا تعزیتی اجلاس، جنید غفور کی خدمات کو خراج عقیدت

181

جدہ ( سید مسرت خلیل)پاکستان کے معروف سابق فرسٹ کلاس کرکٹ امپائراورورلڈ کرکٹ کمیونٹی گرو پ کے بانی جنید غفورر طویل علالت کے بعد جمعرات کی صبح کراچی میں انتقال کرگئے تھے، ورلڈ کرکٹ کمیونٹی گروپ ریاض چیپٹرزکا تعزیتی اجلاس ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے چیف ایگزیکیٹواور گروپ کے ایڈمن ندیم بابر کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیںگروپ کے تمام سینیئرز اور جونیئرز ممبران نے شدید رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی مغفرت اور د رجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ندیم بابر نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید غفورمرحوم ہم سب کی جان اور شان تھے۔ اس افسوسناک خبرسے کراچی سٹی کرکٹ ایک اور قابل شخصیت سے محروم ہو گئی۔ان کی عیادت کے لیے کئی معروف شخصیات اسپتال میں آئیں جن میں پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ ان کے دوست اور زون ون کراچی کے کرکٹ آرگنائزرمنیرعلی قادری، ویٹرنزکرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیراحمد، پاکستان کسٹم کے وقاراحمد سابق فرسٹ کلاس کرکٹرافسرنواز، ظفراحمد، اکبرعالم، وسیم الدین، راشداسلم، راشد خان، جاوید میاںداد، علمدار، شاہدآفریدی، عاصم علوی، احتشام الدین، ریاض سے سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے ہیڈ کوچ کبیرخان، ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبران جدہ سے ویسٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو ممبرزسہیل شاہ ، صادق الاسلام، میڈیا کوارڈینیٹرڈاکٹرضیاء الدین، سابق جے سی ایل کرکٹراوراسپورٹس جنرنلسٹ سید مسرت خلیل اور دیگر شامل تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران بلوانی، جنرل ،سیکرٹری امیرالدین انصاری میڈیا مینیجر محمد نظام اور ریجنل ہیڈ جاوید اشرف ، جمیل کامران، محمد طاہر، آغا جاوید،رافیع ہاشمی، اقبال ملک، واصف الرحمان اور پاکستان کے پی ڈی کرکڑز نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سابق فرسٹ کلاس کرکٹ امپائر جنید غفور کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی مغفرت کرے ،جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل پر آجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین۔