پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر

171
party symbol

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس 23 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دیے جانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل  کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان ای سی پی کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اگرسپریم کورٹ کے فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو وہ فوراً اس کی نشاندہی کریں تاکہ مزید رہنمائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔