کینیڈاکی تاریخ میں بڑی تبدیلی ‘پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف کا تقرر

202
foreign minister

اٹاوا: بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون نے فوجی سربراہ کے طور پر آری چیف کی کمان سنبھال لی۔

غیرملکی رپورٹ میں56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے گزشتہ روز ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالاہے۔اس طرح وہ کینیڈا کی مسلح فوج کی کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

اس حوالے سے دار الخلافہ کینیڈا میں ایک منعقدہ کی گئی تقریب میں انہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔

ایک مقامی رپورٹ کے مطابق جنرل جینی کیریگنن نے فوجی انجینئر کی حیثیت سے اپنے مستقبل کا آغاز کیا تھا، وہ فوج میں کوئی 35 سال میں افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کرچکی ہیں۔

وضح رہے کہ جنرل جینی کیریگنن 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں سے2 بچے کینیڈا کی فوج میں ہی ہیں۔