ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سول اسپتال مکلی کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی مریضوں اور ان کے ورثاء سے بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اکثر و بیشتر مرف انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے ڈاکٹرز ڈیوٹیوں سے غائب رہتے ہیں، سول اسپتال مکلی کے ایمرجنسی وارڈ میں میں اپنے مریض کو علاج کے لیے سماجی کارکن یاسر جاکھرو پہنچے تو وہاں موجود ڈاکٹروں نے ان سے بدتمیزی کی جس کے خلاف مریض اور سماجی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوتھ سٹیزن فورم ٹھٹھہ کے رہنما نعمان واصف قریشی اور یاسر جاکھرو نے کہا کہ مرف انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے ڈاکٹروں کا رویہ مریضوں اور ان کے ورثاء سے بالکل نا مناسب ہے، بداخلاقی سے پیش آتے ہیں، ایسے ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ورنہ پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔