بجٹ فیصلوں کا نفاذ سے برآمدات کا حجم سکڑ رہا ہے

171

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مالی سال 2027-28تک برآمد ات کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کیلئے برآمدی ٹیرف کو درست کرنے کیلئے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے عمل میں شامل کئے بغیر نتائج کا حصول ممکن نہیں ،حالیہ بجٹ میں جن فیصلوں کا نفاذ کیا گیا ہے ان کی وجہ سے برآمدات کا حجم بڑھنے کی بجائے سکڑنے کے وسیع امکانات پیدا ہو ئے ہیں۔پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان ، عبد اللطیف ملک ، ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر ، شاہد حسن شیخ اور سعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ذیلی کمیٹیوں میں مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان کو بھی شامل کر کے ان سے مشاورت اور تجاویز لی جائیں۔برآمدی ہدف تک پہنچنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرنا ہوگا جو اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ وفاقی وزراء￿ وزیر اعظم شہباز شریف کو رواں مالی سال کے بجٹ میں برآمد کنندگان پر عائد ہونے والے ٹیکسز کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات سے آگاہ کریں گے۔