کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورین کھلاڑی جو ینگ نا نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی۔ ہیوسٹن میں ایونٹ میں جو ینگ نا اسکواش کی عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے کورین پلیئر بن گئے۔ ورلڈ جونیئر اسکواش کے سیمی فائنل میں جو ینگ نے ملائشیا کے ہارتھ دانیال کو 3-2 سے ہر ایا۔ دوسری جانب ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے بھی ورلڈ جونیئر اسکواش کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ محمد ذکریا نے بھارت کے شاوریا باووا کو 3-0 سے ہرایا۔