مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ:نوازشریف کا اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ

216
politically active

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد اتحادیوں کے ساتھ رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال خصوصاً عدالت عظمیٰ کے  مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اتحادی جماعتوں کی قیادت سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی قیادت کے اتحادیوں کے ساتھ اہم ملاقاتوں اور روابط میں  عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کا بہ غور جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف صدر آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمٰن، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت بلوچستان سے اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی رابطے کریں گے۔

تمام اتحادی قائدین سے رابطوں اور مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔