راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے چائنہ پیپلزلبریشن آرمی کی97ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین عسکری تعاون دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس بپلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں منعقدہ تقریب میں میجرجنرل وانگ زونگ ڈیفنس اتاشی،چینی سفارتخا نے کاعملہ اورافسران نے شرکت کی جبکہ چین کے سفیر مہمان خصوصی تھے۔
آرمی چیف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین افواج دوطرفہ عسکری تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی ہیں ،دونوں ملکوں نے ہمیشہ باہمی اعتماد اورحمایت کیساتھ اسٹریٹجک ماحول کے اتار چڑؤھا کامقابلہ کیا،پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔
اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی بھائیوں کیساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں ، کوئی بھی طاقت پاک چینی آہنی دوستی اورافواج کے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کرسکتی۔