ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

250

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 99سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا ہے۔

مہاتیر محمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم تین دنوں سے ہسپتال میں ہیں اور مزید کچھ دن زیرِ علاج رہیں گے۔

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کئی سالوں سے عارضہ قلب کا مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہے ہیں ، وہ  مجموعی طور پر 24سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم رہے اور ان کا آخری دور مئی 2018 سے فروری 2020 پر محیط تھا۔