شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

232

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کے اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو سخت سیکورٹی میں آج صبح اڈیالہ جیل سے لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے لیے لاہور منتقل کیا گیا تھا، ان کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیرسماعت ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔