ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی

1605
continue financial support

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے ایشین ڈیولپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہے گی۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد رہی تھی۔ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں زراعت نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد پر آگئی۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہوکر 77 سے 70 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ رواں مالی سال پاکستان کے 62 فیصد محصولات قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے اس سال ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو 4.9 کے پچھلے تخمینہ سے بڑھا کر 5 کردیا یہے کیوں کہ بڑھتی ہوئی علاقائی برآمدات لچکدار گھریلو طلب کو پورا کرتی ہیں۔ اگلے سال کے لیے شرح نمو 4.9 فیصد پر برقرار ہے گی۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق خوراک کی عالمی قیمتوں میں نرمی اور بلند شرح سود کے دیرپا اثرات کے درمیان اس سال افراط زر کی شرح 2.9 فیصد تک کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وبائی امراض کے بعد کی بحالی کے بعد جو بنیادی طور پر گھریلو طلب کے ذریعے کارفرما تھی ، برآمدات دوبارہ بڑھ رہی ہیں اور خطے کی معاشی نمو کو آگے بڑھانے میں مدد کر رہی ہیں۔