شہدادپور (نمائندہ جسارت) غوثیہ جماعت آف ملتان شریف کے روحانی پیشوا پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی پر دہشت گردی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے، انہیں ہتھکڑیاں لگانے اور ناروا سلوک کے خلاف غوثیہ جماعت کی جانب سے جماعت کے رہنما سکندر علی آپن، عبدالمالک خاصخیلی ، نور محمد بھانو، ابوالحسن آپن ودیگر کی قیادت میں ہالہ روڈ پر پرامن احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ہمارے مرشد ہیں، ان کے کروڑوں مرشد ہیں، ہمارا سیاسی نہیں لیکن ان سے روحانی رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں جھوٹے کیسوں میں پھنسایا گیا ہے، فرد جرم کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم صاحب محب وطن پاکستانی ہیں اور بس ان کے حکم کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مرشد شاہ محمود حسین قریشی سے ناروا سلوک کرنے والا عمل بند کیا جائے اور ان پر داخل کیس فوری طور پر ختم کیے جائیں اور انہہیں آزاد کیا جائے، دوسری صورت میں سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔