منصورہ اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ کے فروغ کیلئے انقلابی قدم ثابت ہوگا

221

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی منصورہ اسپورٹس کمپلیکس میں اپنا لیاقت آباد انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت۔ ٹورنامنٹ میں 48 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ اسامہ الیون اور رائزنگ اسٹار کے درمیان کھیلا گیا، اسامہ الیون فائنل میچ جیت کر فاتح قرار پائی۔اس موقع پر کوآرڈینٹر صغیر احمد انصاری، انور جمال، متعلقہ یوسی چیئرمین، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ساجد شیخ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ منصورہ اسپورٹس کمپلیکس لیاقت آباد ٹاون میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے انقلابی قدم ثابت ہوگا اور ترقی کا سفر جوں جوں آگے بڑھے گا، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ لیاقت آباد ٹاون کے نوجوانوں کو کرکٹ اور اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھنے لئے جدید سہولتوں سے لیس پلے گراونڈز کے مزید تحفے دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ اگر کام کیا جائے تو اچھے نتائج کا حصول ممکن ہے، منصورہ اسپورٹس کمپلیکس جہاں کبھی کچرے کے ڈھیر ہوتے تھے، ہم نے اس جگہ کو صاف کروا کے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی جہاں لیاقت آبادٹاون کی کرکٹ تاریخ کے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ فائنل میچ کے اختتام پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے فاتح ٹیم اسامہ الیون کو وننگ ٹرافی کے ساتھ پچاس ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا، جبکہ ر ننگ ٹیم رائزنگ اسٹار کو ٹرافی کے ساتھ بیس ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔