ہیوسٹن(اسپورٹس ڈیسک ) امریکا میں ورلڈ جونیئر ا سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی حمزہ خان اور عبداللہ نواز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کے بعد دفاعی چیمپئن حمزہ خان بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، دونوں قومی کھلاڑیوں کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی۔ حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں کوریا کے جو ینگ نا نے شکست دی، 67 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں کورین کھلاڑی نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔