نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مدراس ہائی کورٹ نے مسلمان پولیس اہلکاروں کے دورانِ ڈیوٹی داڑھی رکھنے سے متعلق درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔ مسلمان پولیس کانسٹیبل عبدالقادر ابراہیم نے مدراس ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں انہیں داڑھی رکھنے سے روکا گیا تھا۔ جسٹس ایل وکٹوریا گوری نے درخواست پر سماعت کے دوران مسلم پولیس اہلکار کے حق میں ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان پولیس اہلکار دورانِ ڈیوٹی پر داڑھی رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے ریماکس میں 1957 ء کے مدراس پولیس گزٹ کا حوالہ دیا ۔