بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے شمالی حصے میں طوفانی بارش کے باعث ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیجنگ کے قریبی علاقوں میں ٹرین سروس عارضی معطل کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے گانسو کے کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔حکام کا کہناہے کہ متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بارش کے دوران کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور وہاں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے ٹیمیں ہنگامی کارروائیاں کررہی ہیں۔ حکام نے شہریوں کے لیے سرخ انتباہ جاری کرتے ہوئے سیلاب سے بھی خبردار کیا ہے۔