جیکب آباد ،سکھر،ایکسپریس کی بزنس بوگیاں ختم،تاجروں کا احتجاج

205

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)پاکستان ریلوے کے افسران کے مسافر دشمن فیصلے ،ٹرانسپورٹر اس سے فائدہ اٹھانے لگے ،کورونا کے بہانے چار سالوں سے خوشحال اور اکبر ایکسپریس بند ،تاحال بحال نہ ہوئی ،منافع بخش سکھر ایکسپریس کے جیکب آباد سے اے سی سلیپر اور بزنس کی بوگیاں ختم کر دی گئیں مسافروں اور کاروباری طبقے کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے افسران کے مسافر دشمن فیصلوں سے ٹرانسپورٹر مافیا کو فائدہ ہورہا ہے اکبر ایکسپریس کوئٹہ سے جیکب آباد رروہڑی رحیم یار خان ،خانیوال ،فیصل آباد اورلاہور چلتی تھی جو کہ عرصے سے بند ہے ادارے کو اچھا منافع اور کاربار دینے والی ٹرینوں کوبند کرکے نہ صرف مسافروں سے سہولت چھینی گئی ہے بلکہ ادارے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے سکھر ایکسپریس جو سکھر ڈویژن کی واحد ٹرین ہے اس کے جیکب آباد اسٹیشن سے اے سی سلیپر اور بزنس کلاس کی بوگیا ں ختم کر دی گئی ہیںحالانکہ ٹرین کو جیکب آباد سے اچھا بزنس ہوتا ہے جس پر جیکب آباد کے سکھر ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں جاوید علی ،حسین بخش ،عبدالرحیم ،رضاعلی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے کرپٹ افسران ٹرانسپورٹ مافیا کی ایما پر نہ صرف مسافر بلکہ ریلو ے دشمن فیصلے کررہے ہیں سکھر ایکسپریس میں مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے چھینی جا رہی ہیںجو کہ زیادتی ہے،جیکب آباد و گردونواح بلکہ بلوچستان کا کاروباری طبقہ اس ٹرین سے سفر کرتا ہے وزیر ریلوے، چیئرمین ریلوے عامر بلوچ اسکا نوٹس لیںاور سکھر ایکسپریس کو جیکب آباد سے لائیو کیا جائے،مقرر ہ وقت پر مسافروں کو کراچی سے جیکب آباد پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔