لاڑکانہ: پولیس نے شاہد پیرزادہ مرڈر کیس حل کر لیا

85

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے شاہد پیرزادہ بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس آئوٹ کر لیا۔ 2 ملزمان آلائے قتل 2 عدد پسٹلز ، گولیوں سمیت گرفتار ملزمان میں خدا بخش ولد محمد جمن جت رہائشی گاؤں دودو سنہڑی اور ملزم کشمیر عرف پپو ولد حاجی خان جت رہائشی گاؤں پیر محمد شاہ شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 عدد بغیر لائسنس پسٹلز اور گولیاں برآمد ہونے پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ماہوٹا میں قتل کا مقدمہ درج ہے، جس میں مزید تفتیش سمیت ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس آئوٹ کرنے پر ماہوٹا پولیس کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کر دیے۔