سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی مقام گل بیگ گڈانی میرپور ماتھیلو کی جانب سے مسجد علی گوٹھ قبول خان گڈانی میں شہادت سیدنا امام حسین ؓکانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرس سے امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی مولانا مفتی محمد یوسف مزاری، جماعت اسلامی گھوٹکی کے شعبہ تعلقات عامہ کے صدر سردار احمد تبسم گڈانی نے پیغام شہادت امام حسین رضہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب امام اعظم حضرت حسین رضہ کی حیات سے لے کر شہادت تک مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی شہادت نے مسلم حکمرانی کے لیے مثالی نمونہ پیش کر دیا ، اب ان کا کردار مت مسلمہ کے لے بہترین نمونہ ہے جس میں مسلم حکمرانی اور زندگی گذارنے کے طور طریقے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد اور شہادت حسین رضی اللہ عنہ ہمیں سبق دیتی ہے کہ باطل قوتوں کیخلاف اللہ رضا خاطر اُٹھ کھڑا ہونا ہے، مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ وہ حق و سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی حیثیت ایک بیعت جیسی ہے، ووٹ کبھی بھی یزیدی کردار رکھنے والوں کو ہر گز نہیں دینا چاہیے، دیندار مخلص نیکوکاروں لوگوں کو ووٹ کی امانت سپرد کرنا ہی شہادت سیدنا حسین کا تقاضا ہے۔