زونگ ٹیکنالوجی کمپنی کے طورپر ڈیجیٹل ڈے منایا

113

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے معروف موبائل نیٹ ورک آپریٹر زونگ فورجی نے اپنے ہیڈکوارٹر میں ڈیجیٹل ڈے کے موقع پر شاندار طریقے سے جشن منایا ۔ یہ زونگ فورجی کو ایک بہترین انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے زونگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے وژن کے عین مطابق تھا۔زونگ ہیڈکوارٹر میں ڈیجیٹل ڈے کی تقریبات میں ملازمین کو خوش آمدید کہتے ہوئے۔ زونگ 4G کے سی ای او مسٹر ہوو جونلی نے کہا کہ،’’ڈیجیٹل ڈے کو منانا ایک مثبت قدم ہے جو زونگ کو انفارمیشن سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے طورپر سامنے لانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آج ہم ، نیٹ ورک کی توسیع سے لے کر کلاؤڈ سروسز کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے جدید ترین ڈیٹا سینٹرز کے قیام اور نیٹ ورک پروڈکٹ پورٹ فولیو کی تعمیر تک ، پاکستان میں بہترین انفارمیشن سروسز اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی کے وژن کے مطابق چل رہے ہیں۔ زونگ کی پائیداری، کامیابی اور مارکیٹ کی قیادت کے لیے اس سمت کو اختیار کرنا ناگزیر تھا۔ ہمیں خود کو ٹیکنالوجی کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور صارفین کی طلب کے مطابق ڈھالنا پڑاہے۔