شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کومبارکباد

106

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی بطور نائب صدر تعیناتی پر ان کو مبارکباد دی ہے۔ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے د بئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم کو امارات کا نائب وزیراعظم
اور وزیر دفاع تعینات ہونے پر بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے دونوں رہنمائوں کی نئی ذمے داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے کے پی شرما کو نیپال کی چوتھی باروزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔اپنی تہنیتی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دونوں اقوام کے درمیان علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔