ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس میں اہم ملاقاتیں

108

اسلام آباد(آن لائن ) ایوان صدر میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور حالیہ واقعات کے محرکات و اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملک میں امن وامان کی صورتحال اور سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلے کے محرکات پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں تحریک انصاف کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیکر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس میں بھی وزیراعظم شہبازشریف سے بعض اہم ملاقاتیں ہوئی۔