بلوچستان ہائیکورٹ‘ محمود خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم

89

کوئٹہ (اے پی پی)بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈویژنل بینچ کے روبرو پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران محمود خان اچکزئی کی طرف سے سینئر وکلا کامران مرتضیٰ اور حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل و دیگر پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈویژنل بینچ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف درج ایف آئی آر عدم ثبوت کی بنا پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔