آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

185
increase of 48 billion rupees

کراچی:آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر غیر معمولی تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  1211 پوائنٹس کے اضافے کے بعد  100 انڈیکس 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری اوقات کے دوران 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس بنائی۔بازار میں آج  44 کروڑ شیئرز کے سودے 27 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 97 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 727  ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہد طے پایا تھا جس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ کے دوران 7 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، پاکستان کو قرض فراہمی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔