اٹک میں بڑا ذخیرہ دریافت، یومیہ 714 بیرل خام تیل حاصل ہونے لگا

200
714 barrels of crude oil per day

اٹک : پاکستان کے شہر اٹک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیاہے ، تیل و گیس کا کنواں پاکستان آئل فیلڈ نے اٹک کے اخلاص بلاک میں دریافت کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی او ایل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کنویں سے یومیہ 714 بیرل خام تیل حاصل ہورہا ہے، کنویں سے یومیہ 10 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی نکل رہی ہے۔

کنویں کی کھدائی اکتوبر 2023 میں شروع ہوئی تھی 17778 میٹر گہرائی پر کامیابی ملی۔ پی او ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا ہے۔