عدالت عظمیٰ میں آج 13ججز کیسز کی سماعت کریں گے

46

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ میں ججز کی 2 ماہ کی تعطیلات کے آغاز کے بعد آج سے شروع ہونے والے پہلے عدالتی ہفتے کے دوران کل17میں سے 13ججز کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت 4جج چھٹی پرہوں گے اوروہ کسی بینچ کاحصہ نہیں جبکہ آج سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران ججز صرف 3دن کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ کل اوربدھ کے روز یوم عاشور کی چھٹی ہوگی۔عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے کل 6بینچز تشکیل دیے گئے ہیں جن میں ایک3رکنی بینچ اور 5دورکنی بینچ شامل ہیں۔